"طوفان الاقصی" صیہونی حکومت کے تابوت پر آخری کیل / استقامتی محاذ اور ایران کے شکرگزار ہیں، ابوعبیدہ

تہران/ ارنا- حماس کی فوجی ونگ عزالدین قسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے غزہ میں جنگ بندی کے بعد اپنی پہلی تقریر میں کہا ہے کہ طوفان الاقصی کارروائی تاریخ کی ایک مثالی مزاحمت ثابت ہوئی جس نے صیہونی حکومت پر کاری ضرب لگائی ہے۔

انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ طوفان الاقصی کارروائی زوال کے راستے پر گامزن غاصب صیہونی حکومت کے تابوت پر آخری کیل ثابت ہوئی۔

ابوعبیدہ نے زور دیکر کہا کہ ہمارے عوام کے عظیم ایثار اور ان کا قیمتی خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

انہوں نے زور دیکر کہا کہ طوفان الاقصی نے استقامت اور مزاحمت کی ایک تاریخی مثال قائم کردی۔

عزالدین قسام کے ترجمان نے کہا کہ ہمارے شہیدوں کے کارواں نے مقدس مقامات اور سرزمین کی آزادی اور اپنی حریت کی حفاظت کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

ابوعبیدہ نے زور دیکر کہا کہ فلسطینی عوام کے ہاتھوں ایک تاریخی مثال قائم کردی گئی جو دنیا بھر میں بے نظیر ہے۔

طوفان الاقصی نے صیہونی حکومت اور اس کے وحشی، قاتل اور خونخوار حکام اور فوجیوں کے چہرے سے نقاب ہٹا دی اور انہیں رسوا کردیا

انہوں نے کہا کہ طوفان الاقصی نے علاقے کی شکل تبدیل کرکے رکھ دی اور نیا موازنہ قائم کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کارروائی نے دشمنوں پر کاری ضرب لگائی اور دشمنوں کو بھاری نقصان پہنچایا۔

ابوعبیدہ نے کہا کہ صیہونی حکومت اس دور کی سب سے بڑی غلطی ہے جس کا غاصبانہ رویہ علاقے کو متاثر کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے، استقامتی محاذ میں اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ اور پوری طاقت اور استقامت کے ساتھ جنگ کی اور وہ مقام حاصل کیا جسے اس سے قبل صرف افسانوں میں سنا جاتا تھا۔

عزالدین قسام کے ترجمان نے کہا کہ ہماری لڑائی انتہائی مشکل تھی جسے معمول کے فوجی موازنوں میں دیکھا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی مجاہدوں نے خونخوار اور مجرم قاتلوں کے ٹولے اور عالمی طاقتوں سے جنگ کی ہے۔

ابوعبیدہ نے کہا کہ دشمنوں نے ہمارے گھرانوں کو قتل، گھروں کو تباہ اور بے رحمی کے ساتھ مختلف طریقوں کے وحشیانہ تشدد اور کینہ پروری کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ علاقے کے رجحان کو اپنے حق میں موڑنے کی صیہونی کوشش طوفان الاقصی کارروائی کے نتیجے میں ناکام ہوگئی اور اب وقت آگیا ہے کہ اسرائیلی دشمن کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور اور اس کے غاصبانہ اقدامات کو ختم کیا جائے۔

ابوعبیدہ نے کہا کہ ہم شروع سے ہی جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے خواہاں تھے اور آج بھی اس معاہدے کی تمام شقوں پر عملدرامد کرنے کے لیے تیار ہیں۔

شہید عزالدین قسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے غزہ پٹی کے حامی استقامتی محاذ سے وابستہ تمام گروہوں اور ممالک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ لبنان، ایران اور عراق پر سلام بھیجتے ہیں۔

"انصاراللہ میں اپنے بھائیوں اور حزب اللہ کے مجاہدوں کا خاص شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہماری حمایت کے لیے بھاری قیمت ادا کی ہے۔"

ایران کے شکرگزار ہیں جس نے ہماری مسلسل حمایت کی اور وعدہ صادق کی دو کارروائیاں کرکے صیہونیوں پر کاری ضرب لگائی

ابوعبیدہ نے کہا کہ عراق کی اسلامی استقامت اور اردن میں اپنے ان بھائیوں کو بھی سلام کرتے ہیں جنہوں نے ہماری حمایت میں مقبوضہ سرزمینوں کے حدود میں داخل ہوکر صیہونیوں کو نشانہ بنایا۔

عزالدین قسام بریگیڈ کے ترجمان نے زور دیکر کہا کہ دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں نے اپنی حریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ کی حمایت کی جنہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ابوعبیدہ نے کہا کہ ایران کے شکرگزار ہیں جس نے ہماری مسلسل حمایت کی اور وعدہ صادق کی دو کارروائیاں کرکے صیہونیوں پر کاری ضرب لگائی۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو جو نقصان ہوا ہے وہ بہت المناک ہے اور اس کا ہمیں احساس بھی ہے لیکن یہ درد فلسطین کی سرزمین، اس کے مقدس مقامات اور عوام کی حریت برقرار رکھنے کی قیمت تھی جو ادا کی گئی اور اس کا پھل آج ہمیں ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طوفان الاقصی نے صیہونی حکومت اور اس کے وحشی، قاتل اور خونخوار حکام اور فوجیوں کے چہرے سے نقاب ہٹا دی اور انہیں رسوا کردیا جس کے نتیجے میں آج ان کا جنگی مجرم کے طور پر تعاقب کیا جا رہا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .